فرانس و جرمنی دوست ہوسکتے ہیں تو پاکستان وہندوستان بھی قریب آسکتے ہیں: عمران خان

ننکانہ صاحب : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب فرانس اور جرمنی جنہوںنے 1870میں فرینکو۔پیرشیئن جنگ میں ایک دوسرے کے ہزاروں افراد کو تہ تیغ کر دیا اور اس کے باوجود جب آج باہم دوست ہیں اور یورپ کی طاقت بڑھا رہے ہیں تو پاکستان اور ہندوستان کیوں دوست نہیں بن سکتے کیوں مل کر اپنی تجارت کو فروغ دے کر دونوں ملکوں کی خوشحالی کا باعث نہیں بن سکتے۔

عمران خان نے ان خیالات کا اظہار اس تقریب میں کیا جوشدت انتظار کے بعد آخر کار کرتار پور علاقہ کے نارووال ضلع کو ہندوستان کے شہر امرتسر میں ڈیرہ بابا نانک کو جوڑنے والے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ عمران خان نے اس موقع پر ہندوستان کے کرکٹ کھلاری سے سیاستداں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خاص طور پر پنجاب میں سدھو اس قدر مقبول ہیں کہ آج وہ پاکستان میں الیکشن لڑیں تو شاندار طریقہ سے جیتیں گے۔

انہوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات خوشگورا کرنے اور دوستی پیدا کرنے کے لیے ہمیںکہیں سدھو کے وزیر اعظم بننا کا ناتظار نہ کرنا پڑے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی ہند پاک جنگ کی بات سوچتا ہے تو اس سے بڑا احمق نہیں کیونکہ دونوں ایٹمی ملک ہیں اور جنگ ہوئی تو دونوں کی تباہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں حکومت، سیاسی پارٹیاں، فوج اور تمام حکومتی ادارے ایک ہی پلیٹ فارم پر ہیں۔قبل ازیں سنگ بنیادکی رسم وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انجام دی ۔ اس موقع پر ہزاروں سکھ زائرین ، جن میں مقامی بھی تھے اور ہندوستانی بھی،ہندوستان کی وزیر خوراک ہرسمرت کور بادل اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ پوری ،ہندوستانی صحافی اور غیر ملکی سفارت کار بھی موجود تھے۔

پاکستان کی طرف سے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا،وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بوزدار، وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سنگ بنیاد میں شرکت کی۔

تقریب کے آغاز میں ایک فلم دکھائی گئی جس میں سکھ زائرین کو گردوارہ دربار صاحب کی جانب جاتے دکھایا گیا۔حکومت پاکستان ویزے کی بندش سے آزاد یہ 4کلومیٹر طویل راہداری آئندہ سال بابا گرونانک دیو جی کی550ویں سالگرہ پرکھولے گی۔یہ پراجکٹ سکھوں کی ضرورت کی تکمیل کرنے کے پیش نظر پورا کیا جارہا ہے۔

تقریب میں پہلی تقریر نور الحق قادری نے کی جو انہوں ن وزیر اعظم، فوجی سربراہ ،ہندوستانی وفد اور تقریب میں موجود افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے شروع کی۔انہوں نے کہا ”کہ آج ہم تاریخ کے ایک اہم مقام پر جمع ہیں ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں انہوں نے اس دارفانی سے کوچ کیا تھا۔میں بابا گورو ناک دیو جی کا ذکر کر رہا ہوں“۔

سابق کرکٹر سے سیاستداں بننے والے نوجوت سنگھ سدھو نے بھی حاضرین سے خطاب کیا ۔انہوں نے جیسے ہی مائیک سنبھالا پورا علاقہ تالیوں کی گڑگڑاہٹ اور سدھو سدھو کی آوازوں سے گونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ آئین ہند کہتا ہے کہ ذات یا عقیدے کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی ۔اور اببا گورونانک 549سال پہلے ہی یہ کہہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت خون بہہ چکا اور راہداری عوام کے دلوں کے دروازے کھولنے کا ایک اہم موقع ہوگا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan pitches for india pakistan ties cites of franco germany example in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

One thought on “فرانس و جرمنی دوست ہوسکتے ہیں تو پاکستان وہندوستان بھی قریب آسکتے ہیں: عمران خان

  • نومبر 29, 2018 at 11:37 دن
    Permalink

    Indian government koi cricket ka pitch nahin hai Khan Sahab

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published.