عمران خان کا تقریب حلف برداری میں کسی غیر ملکی شخصیت کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: آخر وہی ہوا جس کا خدشہ تھا کہ فوج کی حمایت سے بر سر اقتدار آنے والی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین اور وزیر عظم منتظر عمران خان نے اپنی مجوززہ تقریب حلف برداری میں کسی غیر ملکی شخصیت کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا اس کے بجائے انہوں نے ایک سادہ تقریب میں حلف لینے کا اعلان کیا۔

طویل جدوجہد کے بعد عمران خان کی مراد بر آنے کی خوشی میں پی ٹی آئی نے اپنے چیرمین کی تقریب حلف برداری بڑے زور شور سے منانے کے ساتھ ساتھ اس میں غیر ملکی شخصیات کو بھی، جن میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سابق کرکٹرز سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سدھو اور فلم اداکار عامر خان سر فہرست تھے ، مدعو کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

لیکن جمعرات کے روز اپنا فیصلہ بدلتے ہوئے خان نے زور شور کے ساتھ تقریب نہ منانے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ پئی ٹی آئی چیرمین نے ہدایت کی ہے کہ تقرب حلف برداری بہت سادگی سے منائی جائے۔وہ اب ایران صدر میں ایک سادہ تقریب میں وزارت عظمیٰ کا حلف لیں گے۔ اس تقریب میں کوئی غیر ملکی مدعو نہیں کیا جائے گا اور یہ خالصتاً ”ملکی“ تقریب ہو گی ۔البتہ عمران خان کے کچھ قریبی دوستوں کو ضرور مدعو کیا جائے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan opts for austere oath taking ceremony decides against inviting foreign personalities in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply