نواز شریف کو نااہل قرار دیے جاتے ہی عمران خان نے بنی گالہ میں شکرانے کے نفل پڑھے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سربراہ اور پنامہ کیس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سپریم کورٹ تک لے جانے والے عمران خان نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دیے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا علم ہوتے ہی اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں بارگاہ خداوندی میں سربسجود ہو گئے اور شکرانے کے نوافل ادا کیے ۔
سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دیا گیا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن صفدر کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے سپریم کورٹ کے احاطے میں بھرپور جشن منایا تاہم پی ٹی آئی کارکنان بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔سپریم کورٹ کے باہر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے پنامہ کا فیصلہ سنانے پر سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عوام اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کیا ہے۔
دوسری جانب چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کیلئے مستقبل کیلئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد پیش کی اور سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا ججز کے متفقہ فیصلے نے عدلیہ مخالف لوگوں کا منہ بند کردیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan offer namaz e shukrana in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply