عمران خان نے پانچ حلقوں سے جیت کر نئی تاریخ رقم کی

اسلام آباد : پاکستان کے2018کے عام انتخابات میں جہاں کئی معروف اور وزارت عظمیٰ کے دعویدار امیدواروں کو قومی اسمبلی میں داخلے کی دوڑ میں زبردست شکست کا منھ دیکھنا پڑا وہیں وزیر اعظم منتظر عمران نیازی خان پانچ حلقوں سے چناؤ لڑے اور پانچوں میں جیت گئے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہیکرکٹ کا ورلڈ کپ جیتنے والے پاکستان کے واحد کپتان ہونے کا اعزاز حاصل کرکے پاکستانی کھیلوںکی تاریخ میں اب تک کا سب سے کامیاب کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد انتخابی دنگل میں بھی ایسے پہلے اور واحد سیاست داں ہونے کا اعزا ز حاصل کر لیا جس نے پانچ سیٹوں پر چناؤ لڑا اور پانچوں سیٹوں پر جیت حاصل کر لی ۔

عمران خان نے این اے 131-لاہور، این اے243کراچی، این اے 53-اسلام آباد، این اے95-میاں والی اوراین اے35بنوں سیٹیں جیت کر کامیابی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan makes history by winning five na seats in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply