عمران خان نے گواسکر، کپل ، سدھو اور عامر خان کو تقریب حلف برداری میں مدعو کیا

نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم منتخب عمران خان کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ عمران نے اپنے دور کے کرکٹ کھلاڑیوں سنیل گواسکر، کپل دیو اور نوجوت سنگھ سدھو اور لگان فلم سے نوآبادیاتی دور کے حوالے سے لگان فلم میں کرکٹ کو موضوع بنانے والے فلم اداکار عامر خان کو دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں ۔

لیکن مدعو کیے جانے کی خبروں کی تصدیق کے لیے کپل دیو اور سدھو نے کالوں اورواٹس اپ پیغامات کا جواب نہیں دیا۔ لیکن ابھی تک اس کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم مودی کے تہنیتی پیغام کے جواب میں انہیں مدعو کیا ہے یانہیں ۔

لیکن ایسا خیال کیا جارہا ہے کہ عمران خان شاید فوج اور آئی ایس آئی کے دباؤ میں مسٹر مودی سمیت کسی ہندوستانی سیاستداں کو اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کریں گے خواہ اس کے لیے انہیں سارک سربراہوں کو مدعو نہ کرنے کا ہی فیصلہ کیوں نہ کرنا پڑے۔

عمران خان اگرچہ منتخب وزیر اعظم ہیں اور انہیں کسی کو بھی مدعو کرنے کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن یہ کہاجارہا ہے کہ سارک سربراہوں کو پاکستان کے خارجہ دفتر سے مشاورت کے بعد مدعو کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ لیکن سفارتی و سیاسی حلقوں میں اس کا دوسرا ہی مطلب اخذ کیا جارہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan invites kapil dev gavaskar aamir khan to his swearing in in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply