عمران خان نے توہین رسالت پر اعلانیہ معافی نہ مانگی تو انہیں واجب القتل قرار دے دیا جائے گا

اسلام آباد: مقتول گورنر سلمان تاثیر کے بیٹے شان تاثیر کو کافر قرار دینے کا فتویٰ جاری کرنے والے ایک عالم دین پیر محمد افضل قادری نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ایک کھلا مکتوب لکھا ہے کہ وہ توہین رسالت کے مرتکب ہوئے ہیں اور اگر انہوں نے ا علانیہ معافی نہ مانگی تو اس کے انہیں سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے اور انہیں کافر و گستاخ رسول قرار دے دیا جائے گا۔
عمران خان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی ایک تقریر میں حضور ﷺ کی شان میں گستاخانہ اور توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے۔ڈیلی پاکستان سے با تکرتے ہوئے پیر محمد افضل نے کہا کہ اگر عمران خان نے سر عام مسلمانوں سے معافی نہ مانگی یا حکومت وقت نے ان کے خلاف توہین رسالت قوانین کے تحت کارروائی نہ کی تو ان کی تنظیم تحریک لبیک یا رسول اللہ کا دارالفتاءانہیں باقاعدہ ”واجب القتل“ قرار دے دے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan faces blasphemy allegations in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply