عمران خان نے اپنی پیر ومرشد بشریٰ سے نکاح کر کے شادی کی ہیٹ ٹرک کی

اسلام آباد: سابق کرکٹ کپتان سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے اپنی پیر ومرشد بشریٰ منیکا سے نکاح کرکے اپنی زدواجی زندگی میں بھی ہیٹ ٹرک کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
یوں تو کافی عرصہ سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیںکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اپنی روحانی رہنما بشریٰ مینکا عرف پنکی پیر کو شادی کا پیغام بھیج رہے ہیں لیکن گذشتہ روز عمران خان نے بشریٰ سے نکاح کر کے ان قیاس آرائیوں کو حقیقت میں بدل دیا۔
موصول اطلاع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ منیکا اتوار کے روز ایک سادہ مگر پروقار اور بابرکت تقریب نکاح کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ چند روز بعد ہوگا۔ جس میں ان کی پارٹی کے لیڈران و کارکنان اور کئی سیاسی رہنماؤں ، بیورو کریٹس اور فوجی افسران کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ و سابق کرکٹ کھلاڑیوں کو مدعو کیا جانا متوقع ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کی یہ تیسری شادی ہے۔ اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی برطانیہ کے ایک ارب پتی کی بیٹی جمیمہ گولڈ اسمتھ سے1995میں کی تھی جن سے ان کو دو بچے تولد ہوئے۔ لیکن ان کی یہ ازدواجی زندگی 9سال پر محیط رہی۔
2015میں ان کا نکاح ثانی ٹی وی اینکر ریحم خان سے ہوا لیکن دس مہینے بعد ہی طلاق ہو گئی۔یہ تیسری شادی انہوںنے جس40سالہ خاتون سے کی وہ مطلقہ ہیں اور پہلے شوہر سے ان کے 5بچے ہیں۔وہ لاہور سے250کلومیٹر دوری پر واقع پاک پتن ضلع کی رہائشی ہیں۔

Title: imran khan completes hat trick gets marreid for third time | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply