سرکاری امور میں کرپشن کو بچانے کے لیے شریف برادران اپنا سسٹم بنایا ہوا ہے : عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ سرکاری امور میں کرپشن کو بچانے کے لیے نواز شریف نے وفاقی اداروں جبکہ شہباز شریف نے صوبوں میں اپنا سسٹم بنایا ہوا ہے جس میں احد چیمہ کی گرفتاری تازہ مثال ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آفتاب سلطان کی ملازمت میں تیسری مرتبہ توسیع دینے کی تیاری کر رہی ہے۔انہوں نے کہا نواز شریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے سابق ڈی جی قمر زمان کو اپنے آپ کو حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں بچانے کے لیے استعمال کیا۔عمران خان نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اپنے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے صدر سعید احمد ان کے لیے منی لانڈرنگ کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے چوہدری شوگر ملز کے معاملے میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین ظفر حجازی کو بھی استعمال کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ظفر حجازی کو چوہدری شوگر ملز کے معاملے میں جھوٹ بولنے پر سپریم کورٹ نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بیورو کریٹس کا کام شریف خاندان کی ’ذاتی سروس‘ کرنا نہیں بلکہ ریاست کی خدمت کرنا ہے۔
عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ’چھوٹا ڈان‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ہم شہباز شریف کی کرپشن بھی سامنے لائیں گے اور بتائیں گے کہ اربوں روپے کہاں گئے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں جتنی بھی کرکٹ کھیلی اس کا ایک ایک حساب سپریم کورٹ کو دکھایا لیکن نواز شریف نے 3 سو ارب روپے کا حساب دینا ہے لیکن انہوں نے ایک بھی شواہد پیش نہیں کیے۔ان کا کہنا تھا کہ اب قوم شریف برادران کے ڈرامے نہیں سنے گی بلکہ قوم ان سے کرپشن کا حساب لے گی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan chastises bureaucracy for allegedly serving only sharifs agenda in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply