کارکنان پاکستان تحریک انصاف عائشہ گلا لئی کی بہن کو ہدف تنقید نہ بنائیں: عمران خان کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیر مین عمران خان نے جمعرات کے روز اپنے تمام پارٹی کارکنوں سے درخواست کی کہ وہ ممبر قومی اسمبلی عائشہ گلا لئی کی بہن کو نشانہ بنانے سے اجتناب برتیں۔
واضح رہے کہ گلا لئی کی بہن ماریا طور پکئی نے، جو پاکستانی اسکواش اسٹار ہیں، عمران خان کی کردار کشی کی تھی جس کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنوں میں زبردست غم و غصہ پھیل گیا تھا اور حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ساتھ تعلقات میں کھٹاس اور بھی زیادہ بڑھ گئی تھی۔اس سے قبل پی ٹی آئی حامیوں نے سوشل میڈیا پر خاتون کھلاڑیوں کے نیم عریاں لباس پر اعتراض کیا تھا۔
علاوہ ازیں پارٹی کی رکن عالیہ حمزہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران گلالئی کے خلاف جوابی الزامات عائد کرتے ہوئے طور پکئی کو بھی گھسیٹ لیا تھا۔ عالیہ حمزہ نے کہا تھا کہ گلا لئی دعویٰ کرتی ہیں کہ عمران خان ملک میں مغربی ثقافت لانا چاہتے ہیں جبکہ گلا لئی کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran khan asks pti workers to refrain from targeting gulalais sister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply