عمران خان نے خیبر پختون خواکا ستیاناس کر دیا، نواز ملک میں خوشحالی و ترقی لائے: شہباز شریف

اٹک: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر و پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سر براہ عمران خان نے خیبر پختون خوا کا ستیا ناس کر دیا جبکہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملک میں ترقی و خوشحالی لائے۔

اٹک میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شہباز نے کہا کہ اس ریلی میں عوام کا اژدہام دیکھ کر وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس بار بھی پی ایم ایل این کی سونامی ہے جس میں چھوٹی بڑی تمام پارٹیاں بہہ جائیں گی۔اور یہ ریلی اس بات کو بھی ثابت کر رہی ہے کہ 25جولائی شیروں اور شیر دلوں کا دن ہوگا۔

شہباز نے ریلی کے شرکاءسے کہا کہ ” آپ کے محبوب رہنما و ہردلعزیز سابق وزیر اعظم و پارٹی صدر نواز شریف کو انتخابات ہونے تک آپ سب کی نظروں سے اوجھل رکھنے اور آپ سے براہ راست مخاطب ہونے سے باز رکھنے کے لیے جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔اور جس اڈیالہ جیل میں انہیں اور ان کی صاحبزادی مریم کو قید کیا گیا ہے وہاں پہلے ہی ایسے3 خطرناک دہشت گردقید ہیں جو نواز شریف کی زندگیکے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

شہباز نے کہا کہ نواز شریف کو لالچ دی گئی، دباؤ ڈالا گیا حتیٰ کہ دھمکیاں تک دی گئیں لیکن نواز شریف جوہری تجربہ کرکے ہی رہے۔شہباز نے مزید کہا کہ ہم نے گذشتہ پانچ سال کے دوران 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی۔نواز شریف ملک میں ترقی و خوشحالی کا ایک دور لائے ورنہ 20-20گھنٹے بجلی گل رہا کرتی تھی۔

عمران خان کو صدی کا سب بڑا جھوٹا ، مکار اور فریبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ریلیاں اسی طرح خالی رہتی ہیں جیسے ان کا دماغ خالی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےگذشتہ پانچ سال کے دوران عوام کی کوئی خدمت نہیں ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran devastated kp nawaz brought prosperity to country shehbaz sharif in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply