عمران خان نے چودھری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا مشورہ دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان نے حکمراں پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے ناراض رہنما وسابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو مشورہ دیا ہے کہ جب ان کی اس پارٹی میں کوئی عزت و وقعت نہیں رہی تو وہ آئندہ سال انتخابات سے پہلے ان کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیں۔
پی ایم ایل این لیڈر کے اس اعتراف کے کہ ان کے پی ایم ایل این سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے کچھ اختلافات ہیں اور وہ مریم نوازیا حمزہ شہباز کی قیادت میں کام نہیں کریں گے، دوسرے ہی روزعمران خان نے بنی گالہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوںسے گفتگو کے دوران چودھری نثار کو یہ مشورہ دیا۔
عمران خاننے یہ بھی کہا کہ اگر چودھری صاحب آزادامیدور کے طور پر بھی انتخاب لڑنا چاہیں گے تو پی ٹی آئی ان کی حمایت کرے گی۔واضح رہے کہ چودھری نثار نے ہفتہ کے روز رپورٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پارٹی کے فیصلہ کا انتظار کر رہے ہیں اور اسی کے بعد وہ مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

Title: imran advises nisar to join pti | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply