عمران خان نے لاہور ضمنی انتخاب میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کر لی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ابتداءمیں یہ الزام لگانے کے بعد کہ این اے 120-انتخابی حلقہ کی تین کونسلوں میں انتخابی دھاندلی ہوئی ہے، این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں اپنی پارٹی کی شکست تسلیم کر لی۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ این اے 120 میں ن لیگ کا ووٹ بنک ہونا اور پی ٹی آئی کا ووٹ بنک برقرار رہنا ہی پی ٹی آئی کی فتح ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ این اے120کے انتخابات میں یاسمین راشد نے بھرپور الیکشن مہم چلائی اور بہترین مقابلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر سکتی تھی مگر ہم نے اپنی الیکشن مہم تاخیر سے شروع کی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کیوں نکالا مہم جی ٹی روڈ سے شروع کی گئی۔ این اے 120 میں تمام سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) کے 30 فیصد ووٹ کم ہوئے۔ انہوں نے کہا این اے 120 میں وزیر مہم چلا رہے تھے لیکن اس کے باوجود مسلم لیگ بہت کم مارجن سے جیتی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک کم ہوا ہے، ہمیں الیکشن مہم کے لئے مزید ایک ہفتہ مل جاتا تو انتخابی نتائج اس سے مختلف ہوتا، وزیراعظم کے حلقے میں لوگوں کو نوازا گیا ہے اور تحریک انصاف تین یونین کونسلز کے نتائج کو دیکھ رہی ہے باقی حلقے میں الیکشن بالکل ٹھیک ہوا ہے۔
سابق پی ٹی آئی رہنما ضیا ءاللہ آفریدی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں کسی کو زبانی الزام پر پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ ضیاءاللہ آفریدی جب پارٹی میں تھے تو الزام نہیں لگایا۔انہوں نے کہا کہ ضیاء اللہ آفریدی کرپشن سے متعلق ایک پیپردےدیں اس پرایکشن لوں گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imran admits defeat in na 120 lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply