عمران خان پاکستان کے22ویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ہوئے عمران خان مسلم لیگی امیدوار شہباز شریف کو یکطرفہ مقابلہ میں80 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہو گئے۔عمران خان کو176ووٹ ملے جبکہ شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔

عمران خان ہفتہ کی صبح حلف اٹھائیں گے۔تقریب حلف برداری میں ہندوستان سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو،جو پہلے ہی لاہور پہنچ چکے ہیں، شرکت کریں گے ۔عمران خان وزارت عظمیٰ کا چارج لینے کے بعد پی ایم سیکریٹریٹ میں ملٹری سکریٹری کے مکان میں رہیں گے۔

ووٹنگ کے لیے ایوان میں موجود اراکین کو دو لابیوں میں بھیج دیا گیا۔ جن اراکین کو عمران خان کو ووٹ دینا تھا انہیں اسپیکر کے دائیں جانب اور جنہیں شہباز شریف کو ووٹ دینا ہے انہیں اسپیکر کے بائیں جانب جانے کو کہا گیا۔ اس کے بعد ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔

اس سے قبل عمران خان کے ایوان میں داخل ہوتے ہی فضا عمران خان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کو ایوان میں پارٹی کا قائد منتخب کر کے وزارت عظمیٰ کے لیے نام پیش کیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این ) نے شہباز شریف کا نام تجویز کیا۔

شہباز کے ایوان میں داخل ہوتے ہی معمران خان نے اپنی سیٹ سے اٹھ کر ان سے مصافحہ کیا۔ وزیر اعظم کی دوڑ جیتنے کے لیے 166اراکین کی حمایت حاصل ہونا لازمی ہے ۔اور 330اراکین میں سے عمران خان کو175کی اور شہباز شریف کو97اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پہلے ہی شہبازشریف کی حمایت کرنے کا فیصلہ واپس لے چکی ہے۔پی پی پی شریک چیرمین آصف علی زرداری ایوان میں موجود نہیں تھے۔ایوان کی مہمان گیلری میںگنجائش سے زیادہ لوگ گھس گئے۔سابق کرکٹر جاوید میاں داد بھی وزیر اعظم کے انتخاب کا عمل دیکھنے کے لیے ایوان میں موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iman khan become pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply