حج وہ عبادت ہے جس میں بندگان خدا کے لیے متعدد راز اور پیغامات مخفی ہیں:خامنہ ای

حج کے موقع پر ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای نے مسلمانوں کے نام ایک پیغام میں کہا ہے کہ عالم اسلام کو چاہیے کہ ایک ہو جائیں۔ اگر ہم حج کے فلسفہ پر توجہ کریں تو حج مسلمانوں کی تمام مشکلات کا حل پیش کرتا ہے۔سید علی خامنہ ای نے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس با برکت ذات نے ہمیں حج جیسی نعمت اور عظمت سے نوازا ہے۔ ہر سال اپنے بندوں کو اس عظیم عبادت کو بجا لانے اور ایک دوسرے سے دلی اور وجودی طور پر قریب آنے کا موقعہ عطا فرمایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج ایک ایسی عبادت ہے جس میں اللہ کے بندوں کے لیے بہت سے راز اور کئی ایک پیغامات ہیں۔ بیت اللہ الشریف برکات الہٰی اور آیات و بینات الہٰی کا مظہر ہے۔ یہ ایک ایسی عبادت ہے جس کے معنوی، سیاسی، انفرادی اور اجتماعی پہلو ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ اس مادی دنیا میں جہاں مادیت پرستی کا دور دورہ ہے ۔ جہاں سیاست میں تسلط اور توسیع پسندی کا رجحان ہے ، فتنہ گری ہے، اسلامی ممالک میں بد امنی اور دہشت گردی ہے، ان سب مسائل کا حل حج میں مضمر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حج کی عبادت ہمیں ایسا حوصلہ اور بصیرت عطا کرتی ہے کہ جس کے ذریعے ہم عالم اسلام کے تمام مسائل کا حل نکال سکتے ہیں۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ آج اسلام کے قلب میں صہیونی حکومت موجود ہے جو فتنوں کو پھیلا رہی ہے۔ ہمیں فلسطین کی نجات کی فکر کرنی چاہیے۔ شام، عراق، یمن، لیبیا، بحرین، افغانستان اور پاکستان دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں، ہمیں اس کی فکر کرنی چاہیے۔سید علی خامنہ ای نے مسلمان سربراہان کو پیغام دیا کہ آپس کی چپقلشوں کو چھوڑ کر امت کو ایک کرنے میں اپنی توانائیاں استعمال کریں۔ عالمی استکبار اور صیہونی سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہا: یمن کے واقعات پر دل خون کے آنسو روتا ہے، میانمار کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم دل پر زخم ہے، عالم اسلام کو چاہیے کہ مظلومین جہان کے لیے مضبوط دفاعی نظام بنائیں۔ انہوں نے کہا: یہ صرف اسلامی سربراہان کا فریضہ ہی نہیں ہے بلکہ اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حکمرانوں سے اس بات کا مطالبہ کریں۔ اہل حل و عقد حضرات نیک نیتی اور بلند ہمتی کے ساتھ اس کو عملی بنانے کی کوشش کریں اور یقین رکھیں کہ یہ دین اسلام کی نصرت کا ایک اہم مصداق ہے۔آخر میں ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے منیٰ کے شہدا کو یاد کیا اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imam khamenei muslims ignoring definite duty of saving palestine busy with domestic wars in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply