امام کعبہ اور امریکی سفیر جمیعت علمائے اسلام (فضل) کی صد سالہ تقریبات کے لیے مدعو

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (فضل) کے صد سالہ یوم تاسیس کی تقریبات 7 تا9 اپریل تک ضلع نوشیرا میں ہونگی۔ تنظیم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے امریکی سفیر متعین پاکستان ڈیوڈ ہیل سمیت مختلف ممالک کے مذہبی و سیاسی رہنماؤں کو اجتماع میں شرکت کے لیے مدعو کیاہے۔ اس تین روزہ تقریب میں امام کعبہ شیخ عبد الرحمان السدیس بھی7اپریل کو شرکت کرینگے اور اجتماع میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے تاہم اگر علالت کی وجہ سے وہ شریک نہ ہو سکے تو شیخ صالح الطالب ان کی نمائندگی کریں گے۔
دعوت نامے میں مولانا فضل الرحمٰن نے لکھا ہے کہ صد سالہ تقریبات کے ذریعے اسلام کے حقیقی اور مضبوط پیغام کو اجاگر اور عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی، برداشت، رواداری کو دنیا کی تمام اقوام میں فروغ دینے کا عزم کیا جائیگا۔ آج مجھے انتہائی خوشی ہے کہ میں آپ سے مخاطب ہوں مجھے امید ہے کہ آپ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر تقریبات میں شرکت کریں گے۔
دوسری جانب ملک بھر سے اجتماع میں شرکت کیلئے قافلے آج روانہ ہونگے جبکہ بیرون ممالک کے مہمان7 اپریل کو پہنچ جائیں گے۔امریکی سفیر کو ارسال کردہ دعوت نامے میں مولانا فضل نے لکھا ہے کہ پاکستان کے جمہوری نظام اور خطہ کی مجموعی سیاسی صورت حال میں امریکہ کی دلچسپی مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ سفیر محترم کو ان تقریبات مین شرکت کے لیے مدعو کیاجائے تاکہ اس خطہ میں گذشتہ سو سال کے دوران شہری حقوق کے لیے جے یو آئی ۔ایف کی جدوجہد سے انہیں باخبر کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imam i kaaba us envoy to grace jui f moot in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply