امام کعبہ عبد الرحمٰن السدیس پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں

اسلام آباد: امام کعبہ عبد الرحمن السدیس کی قیادت میں سعودی عرب کا ایک54رکنی وفد پاکستان آرہا ہے۔ اس دورے کے دوران امام حرم جہاں وہ 6اپریل کو جمعیت علمائے اسلام (فضل) کے اجتماع میں شرکت کریں گے۔ بعد ازاں 9اور10اپریل کو وہ لاہور میں پاکستان علماءکونسل کے دفتر کا بھی دورہ کریں گے۔کونسل کے چیرمین حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ امام حمر نے 9اپریل کو لاہور میں قیام پذیر رہنے کی توثیق کر دی ہے۔گزشتہ سالوں میں بھی کئی ایک امام کعبہ پاکستان آچکے ہیں۔
اس مرتبہ حکومت پاکستان کی جانب سے امام کعبہ کو سربراہ مملکت کا پروٹو کول دیا جائے گا ۔ ان کی حفاظت کے لیے فل پروف سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امام کعبہ ہیلی کاپٹر سے جلسہ گاہ پہچیں گے۔ ان کے ہمراہ سعودی سفیر کے علاوہ سعودی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور بھی ہونگے۔امام کعبہ جمعیت کے جلسہ میں شرکت کے علاوہ بعض دوسرے مذہبی اداروں کا دورہ بھی کریں گے اور سرکاری و غیر سرکاری اہم شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستانی حکومت، عوام اور پاکستان کے مذہبی اداروں کی امام کعبہ سے بہت زیادہ عقیدت پائی جاتی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imam e kaaba to visit puc in lahore in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment