امام کعبہ کا دورہ پاکستان سیکورٹی خدشات کے باعث منسوخ

اسلام آباد: امام کعبہ محمد صالح ابو عبدالماجد کی دورہ پاکستان کے دوران اتوار کو نیشنل پریس کلب میں مجوزہ آمد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر منسوخ کر دی گئی۔ سیکوٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد وں کے دو گروپ اسلام آباد میں داخل ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ گروپ امام کعبہ کو نشانہ بنانے نہیں بھیجے گئے ہیں لیکن وہ آسان نشانہ بھی بن سکتے ہیں۔ اگرچہ امام کعبہ اپنا ایک روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے سعودی عرب واپس چلے گئے لیکن خفیہ ایجنسیوں نے عید الفطر سے پہلے دہشت گرد گروپوں کی آمد کا انکشاف کر کے خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔
لیکن اسلام آباد چونکہ ہمیشہ ہی خطروں سے دوچار رہتا ہے اس لیے پولس نے عید کی تعطیلات کے دوران پہلے ہی سخت حفاظتی بندوبست کر رکھا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Imaam i kaabas visit to national press club cancelled due to security concerns in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply