ہم ہندوستان سے مذاکرات کرنے تیارہیں: شاہ محمود قریشی

لندن:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔اسکائی نیوز سے ایک خصوصی انٹرویو میں قریشی سے ورلڈ ویو پر اسکائی نیوز کے امریکی نمائندہ ڈومینک وگھورن نے پوچھا تھا کہ کیا پاکستان کشمیر کو آزاد کرانے کے لیے منصوبے بنارہا ہے۔

شاہ قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہیں ”جاگ جاؤ“ ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں صورت حال روز افزوں بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔اور یہ آواز صرف وزیر اعظم ہی بلند نہیں کر ہے بلکہ اقوام متحدہ اور ہاؤس آف کامنز کے ذریعہ تشکیل دیے گئے کل جماعتی پارلیمانی گروپ کی آواز ہے ۔

ان سب کا کہنا ہے کہ خود ہندوستان میں باتیں ہو رہی ہیں کہ کس طرح اسے کشمیر میں ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے اوروہ کس طرح کشمیریوں کو الگ تھلگ کر رہا ہے ۔

وہ ناکام ہو چکا ہے۔ اس لیے اب یہ آواز ہر طرف سے اٹھنے لگی ہے۔ وگھورن کے یہ کہنے پر کہ کشمیر میں بیشتر ایسے ہیں جو پاکستانی شرطوں پر آزادی نہیں چاہتے ۔

قریشی نے کہا کہ ٹھیک ہے، تو استصواب رائے کرا لیا جائے۔لوگوں کو خود فیصلہ کرنے دیا جائے ۔عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے اور وہ جو فیصلہ کریں گے پاکستان اسے تسلیم کرنے کا پابند ہوگا۔

شاہ قریشی نے وگھورن سے کہا کہ آپ کے پروگرام کے توسط سے وہ ہندوستانیون کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ آیئے بات کریں ۔میں بیٹھ کر مذاکرت کرنے تیار ہوں ۔کیا وہ ہیں؟

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Im ready for talks are they fm qureshi throws down gauntlet on dialogue with delhi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.