نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر کی سزا معطل، رہائی کا حکم جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ بدعنوانی مقدمہ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن محمد صفدر کو سنائی گئی سزا ئے قید معطل کرکے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا ۔

جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب پر مشتمل ڈویژن بنچ نے6جولائی کو احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف شریفین اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپیلوں پر کوئی حتمی فیصلہ آنے تک ان کی سزا معطل کی جاتی ہے لہٰذا ان تینوں کو عارضی طور پر رہا کر دیا جائے۔

ان اپیلوں پر اب کب سماعت ہوگی اس کی تاریخ کا فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔عدالت نے ہوئے نواز، مریم اور کیپٹن کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے انہیں 0.5ملین روپے کے ضمانتی بونڈز جمع کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیسے ہی فیصلہ سنایا کمرہ عدالت میں نواز شریف زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا۔اور وہاں موجودلوگ فرط مسرت سے بے قابو ہو کر ایک دوسرے سے بغلگیر ہو رہے تھے اور مصافحہ کر رہے تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ihc suspends jail sentences for nawaz maryam capt safdar in avenfield case pending appeal hearings in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment