ایم کیو ایم پی کنوینر فاروق ستار کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلہ پراسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناعی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فاروق ستار کو متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے کنوینر کے عہدے سے بر طرف کرنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلہ کو معطل کر دیا۔فاروق کی جانب سے داخل کی گئی عذر داری کی،جس میں انہوں نے کمیشن کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی،جمعرات کو جسٹس عامر فاروق کی عدالت میںسماعت کے دوران فاروق ستار کے وکیل بابر ستار نے دلیل دی کہ کسی سیاسی پارٹی کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا الیکشن کمیشن دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔
چونکہ ایم کیو ایم پی فاروق کے نام سے رجسٹرڈ ہے اس لیے الیکشن کمیشن کسی دوسرے شخص کی، جو پارٹی کا کنوینر ہونے کا دعویٰ کرتا ہو، دلیل سننے کا مجاز نہیں ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ ہاں اگر الیکشن کمیشن تنظیمی انتخابات دوبار ہ کرانے کا حکم دیتا ہے تو اس پر عمل کیاجائے گا۔ جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے ستار قیادت والے گروپ کے حیف گروپ ایم کیو ایم پی بہادر آباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی اور الیکشن کمیشن کو 11اپریل تک جواب داخل کرنے کی ہدایت کے ساتھ نوٹس جاری کر دیے۔

Title: ihc suspends ecp decision to remove farooq sattar as mqm p convener | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply