الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ سے خارج

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان کی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے وہ اپیل خارج کر دی جو انہوں نے ضمنی انتخابات کے پروگرام کا اعلان کرنے کے بعد پارٹی سربراہوں اور قانون سازوں کے انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگا نے کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے خلاف دائر کی تھی۔

2015میں الیکشن کمیشن نے صدر، وزیر اعظم، وزعراءاعلیٰ ، ریاستی وزرائ، گورنروں اور مشیروں کو ان انتخابی حلقوں کا، جہاں ضمنی انتخابات کے پروگرام کا اعلا ن کردیا گیا ہو،دورہ کرنے یا تقریریں کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔ بعد میں الیکشن کمیشن مین اس فہرست میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین بھی شامل کر دیے تھے۔

لیکن عمران خان نے لودھرن ، ساہیوال اور لاہور میں ضمنی انتخابات کے دوران پارٹی کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کی تھی۔جس پر عمران خان کو نوٹس جاری کیاگیا تھا ۔2017میں عمران نے کمیشن کے نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران کے خلاف کارروائی کرنے سے کئی ماہ تک روکنے کے بعد اس سال اپریل میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جس کا آج 23جولائی کو جسٹس عامر فاروق نے اعلان کر دیا اور الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے کی اجازت دے دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ihc sets aside khans appeal against ecps code of conduct violation in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply