ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی کرنے سے پھر روک دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف نوٹسوں پر کوئی کارروائی کرنے سے ایک بار پھر روک دیا ۔ الیکشن کمیشن نے کئی علاقوںمیں ضمنی انتخابات کا اعلان کر دیے جانے کے باوجود مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلانے اور عوامی جلسے کرنے پر عمران خان کو کئی نوٹس جاری کیے تھے۔
کمیشن کے مطابق خان نے اس کے 2015کے اس حکم کی خلاف ورزی کی تھی جس کی رو سے صدر، وزیر اعظم ، وزراءاعلیٰ ،صوبائی وزراء،گورنرز اور مشیروں، ممبران قومی اسمبلی و ممبران صوبائی اسمبلیوں کو ان حلقوں کا دورہ کرنے یا وہاں کوئی عطیہ دینے یا مالی مدد کرنے کی ممانعت تھی۔
خان کی پیروی کرنے والے وکیل بابر اعوان نے عدالت سے کہا کہ آرٹیکل260کے تحت سیاستدانوں کو جو حکومتی عہدوں پر فائز ہیں انہیں انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے لیکن عمران خان سرکاری عہدیدار نہیں ہیں وہ صرف عوام کے نمائندے ہیں اس لیے انہیں انتخابی مہمات میں حصہ لینے سے نہیں روکا جا سکتا۔ جس کے بعد مقدمہ کی سماعت کرنے والے جج جسٹس امیر فاروق نے الیکشن کمیشن کو کوئی کارروائی کرنے سے روک آئندہ سماعت 12فروری تک موخر کردی۔

Title: ihc again bars ecp from taking action against imran khan | In Category: پاکستان  ( pakistan )
Tags: ,

Leave a Reply