اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم کے خلاف توہین عدالت عذر داری داخل کر لی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی ایک پٹیشن داخل کر لی۔ ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی تقاریر میں عدلیہ پر کڑی تنقید کی تھی۔
ان دونوں باپ بیٹی کے خلاف یہ کارروائی سپریم کورٹ کے پنامہ گیٹ فیصلہ پر تنقیدکے باعث کی گئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف اور مریم نواز نے عدالت پر الزام لگایاتھا کہ نواز کے خلاف عدالت کا رویہ جانبدارانہ اور متعصبانہ تھا ۔ ان دونوں نے اس فیصلہ کو عوام کے مینڈیٹ کی توہین قراردیاتھا۔
نواز اور مریم کے خلاف مختلف عدالتوں میں توہین عدالت کے حوالے سے عذر داریاں داخل کی گئی ہیں۔ اس نتیجہ پر پہنچنے کے لیے کہ 17جنوری کی عذر داری داخل کرنے کے لائق ہے یا نہیں کی سماعت کے دوران عرضی گذار عدنان اقبال نے دعویٰ کیا کہ نواز اور مریم پنامہ گیٹ فیصلہ آنے کے بعد سے ہی عدالتوں کے خلاف منافرت پھیلا رہے ہیں۔
خاص طور پر پنجاب ہاؤس اور پی ایم ایل این کی کوٹ مومن ریلی میں ان کی حالیہ تقریروں میں عدالتوں کے خلاف بہت زیادہ زہر افشانی کی گئی۔عرضی گذار نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو مدعا اعلیہہ بنایا اور عدالت سے استدعا کی کہ سابق وزیر اعظم اور ان کی بیٹی کے خلاف کارروائی کرے۔کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ کسی تاریخ کو ہوگی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ihc accepts contempt of court petition against nawaz maryam in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply