سندھ کے انسپکٹر جنرل نے صوبائی حکومت کے معاندانہ رویہ کے باعث مستعفی ہونے کی پیش کش کی

کراچی: سندھ کے پولس انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) اے ڈی خواجہ نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنے وکیل کے توسط سے کہا کہ چونکہ موجودہ حالات میں ان کے لیے اپنی ذمہ داریاں بحسن و خوبی نبھانا دشوار محسوس ہو رہا ہے وہ اپنے عہدے سے ہٹنا چاہتے ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سیاسی حلقوں سے ان کے تئیں بیر رکھا جا رہا ہے اور صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ جتنا جلد ممکن ہو سکے ان کا بوریہ بسترا باندھ کو اپنے کسی پسندیدہ افسر کو ان کی جگہ مقرر کر دیا جائے۔
کیس کی گذشتہ سماعت میں حکومت سندھ کے ایڈوکیٹ جنرل بیرسٹر ضمیر گھومر کے ضبط کا باندھ اس وقت ٹوٹ گیا جب عدالت نے مدعی کی درخواست پر معاملہ کی سماعت مزید کچھ روز کے لیے موخر کر دی۔گھومرو نے شکایت کی تھی کہ عدلیہ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں کیس کو جاری رکھنے کے باعث کسی سینیئر پولس افسر (سردار عبدالمجید دستی) کو ایک جونیئر افسر(اے ڈی خواجہ) کی ماتحتی میں کام کرنا پڑ رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ig sindh offers to leave amidst increasing hostility from provincial govt in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply