ڈاکوؤں کے خلاف شجاعت کا مظاہرہ کرنے پر سندھ آئی جی نے ایک شہری کو50ہزار روپے انعام دیا

کراچی:سندھ کے انسپکٹرجنرل آف پولس اے ڈی خواجہ نے یاسر جمیل نام کے ایک شہری کو ڈاکوؤں کے خلاف زبردست شجاعت و دلیری کا مظاہرہ کرنے پر 50ہزار روپے کا انعامی چیک اور ایک توصیفی سند سے سرفراز کیا۔
سندھ کے آئی جی نے شہریوں کو ترغیب د کہ وہ بھی جمیل جیسے کارنامے انجام دیں اور انعام پائیں اور سماج دشمن عناصر سے نمٹنے میں میٹروپولس سے تعاون کریں۔رضوی پولس سوسائٹی کے مطابق یاسر نے ناظم آباد نمبر ون میں دو ڈاکوؤں کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جب انہوں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔
ڈاکو موٹرسائیکل پر سوا ر تھے اور یاسر اپنی فیملی کے ساتھ کار میں جارہا تھا کہ اردو بازار علاقہ میں ڈاکوؤں نے لوٹنے کے ارادے سے یاسر کی کار کو رکوا نے کی کوشش کی لیکن یاسر کے پاس لائسنس یافتہ بندوق تھی جس کا استعمال کر کے اس نے دونوںڈاکوؤں کو گولی مار دی۔
ان مٰں سے ایک کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دوسراعباسی شہید ہاسپتل میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ig sindh awards rs50000 to citizen for killing robbers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply