پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک سکھ سماجی کارکن کے قاتلوں کا ابھی تک سراغ نہ لگ سکا

پشاور: خیبر پختون خوا میں ٹارگٹ کلنگ کی ایک واردات میں منگل کی شام چند نامعلوم بندوق برداروں نے شہر کے بڈ بھیڑ علاقہ میں اسکیم چوک پر اپنی دکان کے باہر کھڑے ایک معروف سکھ سماجی کارکن چرنجیت سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس سکھ نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔بندوق برداروں کی شناخت ہو سکی ہے اور نہ ہی ابھی تک گرفتاری عمل میں آسکی ہے۔ صوبائی انسپکٹر جنرل آف پولس صلاح الدین محسود نے چرنجیت سنگھ کی ہلاکت کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے فوراً ہی اپنے کارندوں کو قاتلوں کی تلاش پر لگا دیا۔ انہوں نے پشاور کے سٹی پولس آفیسر کو ہدایت کی کہ قاتل کو ترجیحی بنیاد پر گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ بھی طلب کر لی۔پولس کے مطابق چرنجیت سنگھ کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی ۔چرنجیت سنگھ امن کا علمبردار تھا اور وہ اپنے فلاحی کاموں اور مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے حوالے سے نہ صرف سکھ قوم میں بلکہ پورے شہر کی ایک معروف شخصیت تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ig kp takes notice of sikh activist killing in peshawar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply