پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کیا تو ہندوستان کے تعلیمی نصاب میں شامل کیاجائے گا: جنرل راحیل

اسلام آباد: پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے اپنے الوداعی دوروں کے دوران خٰبر ایجنسی کی بارا تحصیل میں ایک جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائیک کو ایک ڈراما قرار دیا اور کہا کہ اگر پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کیا تو وہ ہندوستان کے اسکولی نصاب کاایک باب بن جائے گا۔
انہون ے کہا کہ پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف نہایت طاقتور فوج ہے۔اس نے پاکستان کے قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کا قلع قمع کر دیا ہے۔انہون نے مزید کہا کہ انہوں نے اہنے دور مین فوج کا مورال ہمیشہ بلند رکھا ہے۔
لیکن وہ29نومبر کو فوج کی باگ ڈور نئے سربراہ کو سونپ دیں گے۔انہوںنے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پاکستان کی فوج کو خیر باد کہنے کے بعد بھی عوام اور فوج کے درمیان رشتہ برقرار رہے گا ۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے منصوبہ کے بارے میں استفسار کیے جانے پر کہاکہ وہ اپنی زندگی شہید سپاہیوں کے کنبوںکی بہبود کے لیے وقف کرنا چاہیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If pakistan conducted a surgical strike it would become part of indian textbooks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply