پرویز مشرف بہادر ہیں تو پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں: نواز شریف

اسلام آباد: (ایجنسی)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو جلد کٹہرے میں لائیں گے، وقت آئے گا کہ آئین توڑنے والوں کو سزا دلوائی جائے گی۔
رائے ونڈ میں اپنی رہائش گاہ پرکارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشرف کے خلاف مقدمات کے لیے عدلیہ کو جگانا ہوگا، بزدل انسان بہانہ بنا کر باہر بیٹھا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پرویز مشرف بہادر ہیں تو پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں۔
اس سے قبل گذشتہ دنوں نواز شریف نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران سوال کیا تھا کہ کیا اس ملک میں کوئی ایسی عدالت ہوگی، جو مشرف کے جرم کا حساب لے لیکن اب یہ وقت آئے گا کہ سابق آمر کے خلاف فیصلہ آئے گا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If musharraf is so brave he should come to pakistan and face cases against him nawaz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply