اگر ہندوستان سی پیک کو خطرہ سمجھتا ہے تو اس سے پورے خطہ پر منفی اثرا ت مرتب ہوں گے: میجر جنرل آصف

اسلام آباد: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے راولپنڈی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پچھلا سال واقعات سے بھرپور رہا ہے ۔
پاکستان سوپر لیگ کے باعث سلامتی دستوں کے لیے بہت سخت دن رہے۔لیکن سب ٹھیک ٹھاک رہا اور لوگوں نے پی ایس ایل میںکسی ڈر و خوف کے بغیر بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔کرکٹ شوقینوں نے بڑے نظم وضبط کا ثبوت دیا اور عوام، رینجرز،سیکورٹی اداروں اور انٹیلی جنس یونٹوں کے لیے یہ ایک لمحہ فخریہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے خطہ میں امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ اگر ہندوستان نے افغانستان کے توسط سے یا ایل او سی سے پاکستان میں عدم استحکام لانے کی کوشش کی تویہ ہندوستان کے بہترین مفادات میں نہیں ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے حوالے سے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سی پیک کامیاب ہو جائے ۔ اس سے پورے خطہ میں خوشحالی آجائے گی۔ لیکن اگر ہندوستان اسے کسی قسم کا خطرہ سمجھتا ہے تو اس سے خطہ پر منفی اثرات مرتب ہوںگے۔

Title: if india sees cpec as a threat it will negatively affect the entire region dg ispr | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply