مشرف اتنے ہی دلیر ہیں تو پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں: زرداری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر سابق صدر پرویز مشرف اتنے ہی بہادر ہیں تو انہیں ملک واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔زرداری نے مشرف کی جانب سے ان پر بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیے جانے کے ایک روز بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے یہ کہا۔
زرداری نے پاکستان مسلم لیگ نون کو بھی بہت پہلے ہی کوئی وزیر خارجہ مقرر نہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں وزیر خارجہ کے طور پر مقرر کیے گئے خواجہ آصف دیگر ممالک سے با معنی مذاکرات نہیں کر سکے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ خواجہ آصف 2018کے انتخابات کے بعد اس عہدے پر برقرار نہیںرہ سکیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: If he is so brave musharraf should return and face the courts zardari in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply