پولس وین کو نشانہ بناکر کیے گئے آئی ای ڈی دھماکہ میں ایس ایچ او سمیت دو ہلاک

اسلام آباد: پاکستان کے لوور ڈیر میں دہشت گردانہ حملے میں ایک اسٹیش ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ہلاک ہو گیا۔موصول اطلاع کے مطابق لوور ڈیر میں ایک پولس وین کو ، جو معمول کے مطابق گشت پر تھی،نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا جس میں ایس ایچ اور اور وین ڈراﺅیر ہلاک ہو گیا۔پولس ذرائع نے بتایا کہ مدیان علاقہ میں کیا جانے والا یہ دھماکہ آئی ای ڈی سے کیا گیا ۔

پولس ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام آثا ر و قرائن اس امر کی گواہی دے رہے ہیں کہ یہ دھماکہ زمیندارا تھانہ کو نشانہ بنا کر ہی کیا گیا تھا۔زمیندارا ایس ایچ او بخت منیر خان اوران کے ڈرائیور عرفان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

جبکہ ایک پولس اہلکار زخمی ہوگیا۔اس زخمی پولس افسر کو قریبی لال قلعہ اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔پولس نے آئی ای ڈی دھماکہ کرنے والوں کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ied blast targeting police van on patrol kills sho in lower dir in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply