فکر مند نہ ہوں ، میں ملک کو معاشی بحران سے نکال لوں گا:وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے معاشی بحران کے حوالے سے تشویش کو دور کرنے کی جانب پیش رفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کو اس مشکل دور سے نکال لیں گے۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خان نے کہا کہ وہ قوم کے سامنے ایک روڈ میپ پیش کریں گے جس میں ان اقدامات کا ذکر ہوگا جو حکومت ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اٹھا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ وہ اپنی حکومت کے اقتصادی منصوبوں پر ہر ہفتہ ملک کی رہنمائی کریں گے۔ انہون نے عوام سے کہا کہ حوصلہ رکھیں ۔فکرمند ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں جاری اتھل پتھل زیادہ دیر تک نہیں رہے گی۔ خان نے کہا کہ گذشتہ48گھنٹے کے دوران اقتصادیات کے درپیش مسائل کی وضاحت مانگنے کے بجائے یہ تاثر دیا گیا ہے کہ ہم پرآسمان گرنے والا ہے یا قیامت برپا ہونے والی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے اندھا دھند قرضہ لے لیا جس سے گذشتہ دس سال کے دوران ہی ملک پر 6کھرب سے30کھرب ڈالر تک قرض ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ سابقہ پی ایم ایل این حکومت نے اپنی میعاد کا آغاز قومی خزانے میں 3بلین ڈالر کے خسارے کے ساتھ کیا تھا لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے18بلین ڈالر رواں مالی خسارے کے ساتھ اقتدار سنبھالا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I will steer you out of this difficult time pm khan assures nation about economy in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply