پاکستان کو دنیا کے لیے ناسور کہنے پر الطاف حسین نے فوجی سربراہ سے معافی مانگ لی

لندن: متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین نے ایک روز قبل اپنی اس تقریر پر ،جس میں انہوں نے پاکستان کو دنیا بھر کے لیے ایک ناسور قرار دیا تھا،فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف اور رینجرز کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بلال اکبر سے معافی مانگ لی۔
ایم کیو ایم کے ترجمان واسع جلیل نے ٹوئیٹر پر ان کا بیان جاری کیا جس میں انہوں نے صاف صاف کہا ہے کہ وہ پاکستان ،حکومت بشمول جنرل راحیل شریف اور رینجرز کے ڈی جی کے خلاف اپنے تبصرے پر صدق دلی سے معافی کے خواستگار ہیں ۔ انہوں نے ٹوئیٹر پر مزید لکھا کہ وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اپنی پارٹی کے کارکنوں کی ماورائے عدالت گرفتاریوں اور ناگفتہ بہ حالت کے باعث زبردست ذہنی تناؤ کا شکار تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت ایک پاکستانی وہ پاکستانی عوام، حکومت ، فوج، آئی ایس آئی اور تمام اعلیٰ حکام و رہنماؤں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ آئندہ وہ اس قسم کے الفاظ کبھی بھی استعمال نہیںکریں گے۔
انہوں نے حکان سے پرزور اپیل کی کہ وہ ایم کیو ایم کے خلاف کیے گئے تمام اقدامات واپس لے لیں۔اور خدا کے واسطے ایم کیو ایم کو قومی دھارے سے نہ کاٹیں۔حسین نے اپنی تقریر کے بعدمیڈیا گھرانوں پر حملوں پر بھی اظہار افسوس کیااور ان حملوں کے بعد گرفتار کیے گئے ایم کیو ایم کارکنوں کی رہائی کی استدعا کی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم کارکنوں کی پر اسرار گمشدگی اور ماؤرائے عدالت ہلاکتوں کے خلاف احتجاج میں کراچی پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ایم کیو ایم کارکنوں سے ان کے خطاب کے کچھ وہ اقتباسات سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگے جس میں وہ نہ صرف پاکستان مخالف نعرے لگارہے ہیں بلکہ ملک کو پوری دنیا کے لیے ایک ناسور بتا رہے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I was under severe mental stress altaf apologises to military for anti pakistan remarks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply