میں کبھی اسکول نہیں گیا:صدر پاکستان ممنون حسین کا بیان

ٹیکسلا: پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئے اس لیے وہ اسکولی زندگی کی رعنائیوں اور خوشیوں سے بھی محروم رہے۔ صدر پاکستان کیڈٹ کالج حسن ابدال میں یوم والدین تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے طلباکو تلقین کی کہ ملک کو درپیش مشکلات سے بہتر طریقہ سے نمٹنے کے لیے قائد اعظم کے نقش ودم چلیں۔صدر نے اپنے خطاب میں مزیدکہا کہ ملک کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوںمیں ، جو تعلیمی اور جسمانی اعتبار سے نہایت مستحکم ہیں، محفوظ رہے گا۔انہون نے طلبا کو تلقین کی کہ پاکستان کی ترقی و نشو و نما کے لیے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اندرونی و بیرونی پروپیگنڈا سے متاثر نہ ہوں۔جب خود صدر کی تعلیمی استعداد کے حوالے سے معلوم کیا گیا تو کیڈٹ کالج کے افسر برائے رابطہ سابق طلبا سید محمد علی نے کہا کہ صدر کی ابتدائی تعلیم مختلف وجوہ سے گھر پر ہی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ ممنون حسین کی تعلیمی قابلیت ایم بی اے ہے ۔ انہون نے کراچی یونیورسٹی سے بی کام اور انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایدمنسٹریشن سے ایم بی اے کی ڈگری لی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I have never gone to school says pakistani president mamnoon in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply