اپنی ہی پارٹی پی ایم ایل این میں جگہ بنانے کے لیے مجھے بہت پاپڑ بیلنے پڑے:مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ خود اپنی ہی پارٹی میں جگہ بنانے اور قبول کرنے میں انہیں بہت پاپڑ بیلنے پڑے۔

وائس آدف امریکہ اردو کے صحافی ارم عباسی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پی ایم ایل این نائب صدر نے کہا کہ ہر معاشرے میں خواہ وہ مشرقی ہو یا مغربی کچھ عناصر زن بیزار ہوتے ہیں اور ان کو کسی بھی معاملہ میں عورتوں کا عمل دخل پسند نہیں آتا۔

انہوں نے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین خاص طور پر کسی اہم کردار میں مشہور و معروف ہیں یا عوام کی توجہ کی مرکز ہیں تو ان پران کے مرد ہم منصبوں کی نسبت زیادہ تنقیدوں کے تیر چلائے جاتے ہیں۔

تنقیدیں نہایت شدید اور زیادہ اذیت رساں ہوتی ہیں۔ایسی خواتین پر زیادہ سخت اور خشمگیں نگاہوں سے دیکھا و پرکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیںاپنی سوچ بدلنا ہوگی اور عورتوں کی پوشاک،جوتوں،حلیوں اور جسمانی خدو خال جیسی باتوں سے توجہ ہٹا کر اس کی صلاحیتوں اور اس کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی میں کچھ اسی قسم کے چیلنجوں کا انہیں سامنا کرنا پڑا۔کیونکہ میری پارٹی پی ایم ایل این میں روز اول سے ہی مردوں کا بول بالا اور اجارہ داری رہی ہے۔

پارٹی میں خود کو قابل قبول بنانے کے لیے مجھے بہت سی قربانیاں دینا پڑیں عام آدمی کے مقابلہ میں مجھے زیادہ محنت کرنا پڑی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I had to struggle within pml n to be accepted and make my place says maryam nawaz in interview in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.