میں34سال تک نواز شریف کا بوجھ ڈھوتا رہا: چودھری نثار علی

راولپنڈی: ناراض پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)لیڈرو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ میں 34سال تک نواز شریف کا بوجھ ڈھوتارہا۔

اہوں نے سابق وزیر اعظم کی صلاحیتوں کو چیلنج کیا اور کہا کہ 90کے عشرے میں وہ پارٹی سربراہ بننے تک کے اہل نہیں تھے لیکن ہم نے انہیں پارٹی صدر بنایا۔

چکری میں ایک عام اجتماعسے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جب پی ایم ایل این کا قایم عمل مٰ آیا تھا تو اس کے بمشکل تمام 15تا20اراکین تھے۔نواز شریف نہ سینیئر رکن تھے اور نہ ہی پارٹی کی سرداری کے قابل تھے۔

لیکن ہمارے پاس کوئی اور چارہ بھی نہیں تھا۔انہوںنے کہا کہ یا تو پارٹی کے سینیئر لیڈروں نے علیحدگی اختیار کر لی یا انہیں نواز شریف نے ہی نکال دیا۔

نثار نے کہا کہ وہ34سال سے نواز شریف کا بوجھ ڈھو رہا ہوں۔ میں نے اس سے کچھ نہیں لیا لیکن نواز شریف ضرور میرے مقروض ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پی ا یم ایل این کی داخلی سیاست اور نواز شریف اور ان کی بیٹی کلثوم نواز کے رول کے بارے میں عوام کو بہت کچھ بتانا چاہرتے ہیں لیکن بیگم کلثوم نواز کی نازک حالت کے پیش نظر سر عام کچھ نہیں بولیںگے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I carried burden of nawaz sharif for 34 years nisar in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply