گورنر سندھ نے خود کو ایم کیو ایم باغیوں سے دور کر لیا

کراچی: اپنا یوم تاسیس منانے سے ایک روز قبل متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم ) کو اس وقت راحت کا سانس لینے کا موقع ملا جب ا لطاف حسین کی قیاد ت والی ایم کیو ایم کا کوئی لیڈر پارٹی کے منحرف لیڈران سید مصطفےٰ کمال اور انیس قائم خانی کی پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔
جس کے باعث ان دونوں منحرف لیڈروں کو اپنی مجوزہ پریس کانفرنس منسوخ کرنا پڑی ۔چونکہ باغی لیڈر ایم کیو ایم کو کوئی جھٹکا نہیں دے سکے اس لیے اسے اپنا 32ویں یوم تاسیس منانے کی تیاریاں کرنے کا کافی وقت مل گیا۔
جمعرات کو ہی ایمکیو ایم کو اس وقت اور تقویت پہنچی جب سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے خود کو کراچی کے سابق ناظم کی تشکیل کردہ بے نام پارٹی سے خود کو دور کر لیا اورایم کوی ایم کے باغیوں کی پشت پناہی کرنے کے حوالے سے تمام رپورٹوں کو سازشی ہتھکنڈوں سے تعبیر کیا۔
واضح رہے کہ 3مارچ کو ملک واپس آنے کے بعد سے مسٹرکمال اور مسٹر قائم خانی ہر پیر اور جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہیں جس میں ایم کیو ایم کے کچھ دوسرے اور تیسرے درجہ کے لیڈروں کی نئی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: I bad distances himself from mqm dissidents in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply