منی لانڈرنگ معاملہ وزیر اعظم کے صاحبزادے کو قطری شہزادے سے ملنے قطر لے گیا

اسلام آباد:وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز آج قطری دارالحکومت دوحہ روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی قطری شہزادے سے ملاقات متوقع ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز قطر روانہ ہوگئے۔ حسین نواز قطر ایئر لائنز کی پرواز کیو آر 615 کے ذریعے اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حسین نواز قطر میں قطری شہزادے حماد بن جاسم سے بھی ملاقات کریں گے اور ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ کے حوالے سے جے آئی ٹی ارکان کو دیئے گئے بیان پر تبادلہ خیال کریں گے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے پاناما لیکس کے حوالے سے شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ خط پر قطری شہزادے حمد بن جاسم کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پاکستان آنے کی ہدایت کی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا جس کے بعد جے آئی ٹی کی جانب سے انہیں دوحہ میں پاکستانی سفارتخانے میں آکر بیان دینے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے اس پر بھی حامی نہیں بھری۔ جس کے بعد جے آئی ٹی نے قطر جا کر ان کا بیان لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوحہ میں ان کا بیان قلمبند کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hussain nawaz leaves for doha likely to meet qatari prince in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply