کراچی میں ایک مکان سے بھاری مقدار میںاسلحہ بارود برآمد، 3مشتبہ گرفتار

کراچی: رینجرز نے پیر کے روز تین مشتبہ لوگوں کو گرفتار کر نے کے بعد ان کی نشاندہی پرشہر کی رضویہ سوسائٹی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بر آمد کیا۔
پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کی شناخت اعظم عباس، عامر عباس اور آصف کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ تینوں ہتھیاروں کے غیر قانونی دھندے میں ملوث تھے۔
ان تینوں مشتبہ نے گرفتاری کے بعد اس مکان کی نشاندہی کی جہاں اسلحہ کا ایک بڑا ذخیرہ موجود تھا۔برآمدکیے گئے اسلحہ میںجی 3رائفل، چار چھوٹی مشین گنیں، دو 7ایم ایم رائفلز، ایم 4رائفلز، 22پستولیں،چھ9ایم ایم پستولیں،5بارہ بور رائفلیں،چار 30بور ایک32بور پستول اور ایک 38بور پستول شامل ہے۔مشتبہ افراد کے قبضہ سے مختلف ہتھیاروں کے2159رؤنڈ کارتوس بھی بر آمد ہوئے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Huge cache of weapons recovered from karachis rizvia society in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply