جسٹس آصف کھوسہ نے خود کوحدیبیہ کاغذ ملز کیس کی سماعت سے الگ کر لیا

اسلام آباد: کسٹس آصف سعید کھوسہ نے خود کو معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے کنبہ کی حدیبیہ پیپز ملز کے حوالے سے ریفرینس کی سماعت کرنے والی سپریم کورٹ کی بنچ سے الگ کر لیا اور پاکستان ے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے التماس کیا کہ اس کیس کی سماعت کے لیے وہ کوئی نئی بنچ تشکیل دیں۔
پیر کے روز جیسے ہی کسی کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس کھوسہ نے جو سماعت کرنے والی بنچ کے سربراہ تھے
خود کو کیس سے الگ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں رجسٹرار کے دفتر نے غلطیسے یہ کیس ان کے آج کے معمولات مین شامل کر دیا جبکہ وہ20اپریل کے پناما دستاویزات فیصلہ میں اس معاملہ پر پہلے ہی 14پیرا گراف پر مشتمل اپنے مشاہدات تحریری طور پر بھیج دیے تھے۔ اور شاید میری اس تحریر کو رجسٹرار کے دفترنے نہیں پڑھا اسی لیے یہ کیس ان کی بنچ کو غلطی سے بھیج دیاگیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hudaibya paper mills case justice khosa recuses himself from bench in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply