پی پی پی کو پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہونے پر شک

اسلام آباد: سابق سینیٹ چیرمین اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے معروف رہنما رضا ربانی نے پولنگ کے انتظامات میں سوچی سمجھی اسکیم کے تحت کی جانے والی کھلی بے ضابطگیوں پر مجرمانہ خاموشی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اور انتباہ دیا کہ انتخابات کے دوران دھاندلی کی گئی اور صاف ستھرے انتخابات نہ کرائے گئے تو آنے والی حکومت کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ربانی نے ایوان بالا سے خطاب کرتے ہوئے مسلح افواج کے کردار پر سوال اٹھائے اور کہا کہ یہ سمجھ سے بالا ترہے کہ آخر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ والے دن فوج کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی ضابطہ اخلاق یا فوج کے حیطہ اختیار کی کیوں صراحت نہیں کی۔

پہلے تو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ کہا تھا کہ فوجی صرف پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کیے جائیںگے ۔لیکن اب وہ یہ کہہ رہا ہے کہ پولنگ بوتھ کے اندر بھی فوجی موجود رہیں گے۔ان کو اندر تعینات کرنے کی کیا تک ہے۔

الیکشن کمیشن کو بتانا چاہیے کہ آخر اس نے ایسا کیوںکیا اور فوجیوں کو بوتھ کے اندر کیوں تعینات کیاجارہا ہے اور اگر وہ بوتھ کے اندر تعینات کیے جاتے ہیں تو ان کی ذمہ داری کیا ہوگی۔انہوں نے کہا اس قسم کے مشکوک حالات و ماحول میں یہ کیسے کہا جا سکتا ہے کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: How can the elections be free and fair in this environment rabbani thunders at ecp in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply