کراچی میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں ایک ہندو ہلاک

کراچی: پاکستان میں شہر کراچی کے لیاری کے علاقے میں کچھ مسلح افراد نے ایک 25 سالہ ہندو شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ لیاری کے پولیس سپرنٹنڈنٹ آفتاب نظامی نے بتایا کہ اتوار کی شام شامو نامی ایک شخص پر کچھ لوگوں نے فائرنگ کر دی جس میں اس کی گردن میں گولیاں لگیں۔
اسے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مارا گیا شخص شامو کا عزیر بلوچ کی قیادت والے گروپ سے تعلق تھا۔ شامو کو تقریباً پانچ ماہ قبل چاکی واڑہ پولس نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا تھا۔علاوہ ازیں وہ بھتہ خوری میں بھی ملوث تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu youth shot dead in karachi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply