قرآن کی بے حرمتی کرنے پر سندھ میں ایک ہندو کاقتل

قرآن کی بے حرمتی کرنے پر سندھ میں ایک ہندو کاقتل
گھوٹکی:یہاں بدھ کے روز میر پور متھیلو کے گھوٹکی قصبہ میں اس وقت فرقہ وارانہ کشیدگی پھیل گئی جب قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج میں ایک مشتعل ہجوم نے ایک اسٹال پر چائے پی رہے دو ہندوؤں کو گولی مار دی۔
جن میں سے ایک 17سالہ دیوان ستیش کمار ہلاک اور دوسرا اس کا دوست اویناش شدید زخمی ہو گیا۔کشیدگی کے باعث گھوٹکی ضلع کے تمام چھوٹے برے شہروں بشمول دھارکی، میر پور متھیلو، اباؤرو اور خان پور مہر میں بند رہا اور ان تمام شہروں میں ہو کا عالم طاری رہا۔
دریں اثنا جمیعت علمائے اسلام فضل اور اہل سنت و الجماعت نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے الزام میں ایک ہندو کو گرفتار کر لیا گیا۔