ہندو خاتون پاکستان سینیٹ کے لیے منتخب

اسلام آباد: پاکستان کی سینیٹ کی تاریخ میں ایک یادگار واقعہ کے طور پر ایکتھاری ہندو خاتون کرشنا کماری سینیٹ کے لیے منتخب ہو گئیں۔ کماری حقوق انسانی کی علمبردار ہیں اور نگر پارکر کے ایک دور افتادہ گاؤں دھان گام سے کوہلی برادری کی نمائندگی کرتی ہیں۔
کماری کا انتخاب سندھ سے خواتین کے لیے محفوظ سیٹ سے قرة العین مری کے ساتھ عمل میں آیا ہے۔ اپنے انتخاب کے بعد انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے پناہ مسرت محسوس کر رہی ہیں اور انہوں نے تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ سینیٹ کے لیے منتخب ہو سکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ دبے کچلے لوگوں کے حقوق خاص طور پر خواتین کو با اختیار بنانے ، ان کی صحت اورتعلیم کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گی ۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hindu woman elected to pakistans senate in historic first report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply