پاکستان میں ایٹمی اسلحہ کی چوری کا زبردست خطرہ

واشنگٹن: یہاں اس ماہ کے اواخر میں ہونے والی ایٹمی تحفظ چوٹی کانفرنس کے موقع پر مختلف امور کے ماہرین پر مشتمل مشاورتی بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جبکہ پاکستان تیزی کےساتھ ایٹمی اسلحہ بنانے کی جانب پیش رفت کر رہا ہے پاکستان میں ایٹمی اسلحہ کی چوری کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔
”انسداد ایٹمی دہشت گردی” تسلسل سے بہتری یا خطرناک ٹہراؤ؟ کے عنوان سے ہاورڈ کینیڈی اسکول سے جاری اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وقت جو رجحان دیکھنے میں آرہا ہے اس سے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ جس طرح پاکستان کی ایٹمی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے اور وہ جنگی ایٹمی اسلحہ بنانے کی جانب بڑھ رہا ہے اسی طرح اس کا ایٹمی اسلحہ چوری ہونے کا بھی خطرہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
مجموعی اعتبار سے دیکھاجائے توحکومت کے کمزور ہوجانے، گرنے یاانتہا پسندوں کے بر سر اقتدارآ جانے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ گو کہ مستقبل قریب میںاس کے امکانات کم ہیں۔ہاورڈ کینیڈی اسکول کی یہ رپورٹ ایک اعلیٰ امریکی سفارت کار کی جانب سے اسی قسم کے خدشات ظاہر کرنے کے ایک ہفتہ بعد منظر عام پر آئی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: High risk of theft of pak nuclear weapons us report in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply