کچھ خفیہ ہاتھ پاکستان میں مارشل لا نافذ کرانا چاہتے ہیں: وزیر داخلہ احسن اقبال

تصویر: سوشل میڈیا
اسلام آباد: وزیر داخلہ احسان اقبال نے کہا ہے کہ کچھ خفیہ ہاتھ ملک میں جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے پر تلے ہیں لیکن اس بار قوم سیاسی عدام استحکام کا یہ سلسلہ توڑ کر رہے گی۔
اس ضمن میں اقبال نے اپنے فیس بک صفحہ پر عشرہ کی ترتیب سے پاکستان کی تاریخ بتائی کہ کس طرح کون سا عشرہ جمہوریت کا رہا اور کون سا فوجی حکومت اور مارشل لا کے تحت رہا۔
انہوں نے لکھا”50کا عشرہ جمہوریت، 60کا عشرہ مارشل لا،70کا عشرہ جمہوریت،80کا عشرہ مارشل لا،90کا عشرہ جمہوریت،2000کا عشرہ مارشل لا،2010کا عشرہ جمہوریت2020کا عشرہ؟؟؟؟؟۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ جمہوریت اور مارشل لا کے درمیان ہی جھولتی رہی ہے۔اور اب کچھ خفیہ ہاتھ جمہوری عمل کو اسی پرانے ڈھرے پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں اب تک پاکستان رہا ہے۔