پاکستان میں بلا کی گرمی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت54ڈگری ہو گیا

اسلام آباد:پاکستان کے میدانی علاقوں میں سورج آگ اگلنے لگا ہے جس کے باعث درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ تاریخ میں ایسا درجہ حرارت پہلے کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز تربت میں درجہ حرارت 54 ڈگری تک جا پہنچا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین دن تک میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت باقی رہے گی۔ ایسی صورتحال میں حکومت کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ سے عوام کی زندگی مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے عوام کو دھوپ اور تپش سے بچنے کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں بعض میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے جبکہ جیکب آباد میں48، لاڑکانہ میں 47 ڈیرہ اسماعیل خان میں 45 اور ڈیرہ غازی خان و ملتان میں 44درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Heat wave continues in pakistan temprature touches 54 degrees in some areas in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply