کوئٹہ میں نامعلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میںہزارہ مرد و خاتون ہلاک

کوئٹہ:پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن رد الفساد کے باوجود ملک بھر کے مخلتف حصوں میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی بھی جاری ہے۔ کوئٹہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک مرد اور خاتون کو ہلاک کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ان دونوں کو کوئٹہ میں ا سپینی روڈ پر ٹارگٹ کرکے فائرنگ کی گئی۔
دونوں کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے یہ دونوں مرد اور خاتون موٹر سائیکل پر ہزارہ ٹاون سے مری آباد جا رہے تھے کہ راستے میں دہشت گردوں نے ا ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مقتولین کی لاشوں کو پولیس نے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔
سیکیورٹی حکام نے فائرنگ کے واقعے کو ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hazara man and woman shot dead in quetta in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply