شیعہ ہزارہ رہنماو¿ںنے فوجی سربراہ کی مداخلت کے بعد اپنا احتجاج واپس لے لیا

کوئٹہ: منگل کی شب فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا سے ملاقات کے بعد شیعہ ہزارہ فرقہ کے رہنماو¿ں نے کو ئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کی حالیہ وارداتوں کے خلاف اپنا احتجاج واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور دیگر رہنماو¿ں نے رات دو بجے کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر وہاں بھوک ہڑتال پر بیٹھی ہزارہ خواتین سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کہا۔ جنرل باجوہ منگل کی شام میں ٹارگٹ کلنگ کی تسلسل سے ہونے والی وارداتوں سے بری طرح متاثر شہر پہنچے اور ہزارہ برادری کے نمائندوں سے ملاقات کی۔انٹرسروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) سے جاری ایک بیان کے مطابق ہزارہ برادری کے سرکردہ رہنماو¿ں کے ایک وفد نے فوجی سربراہ اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی۔مسٹر احسن اقبال ٹارگٹ کلنگ میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف شیعہ فرقہ کے احتجاج ختم کرانے ہزارہ برادری کے رہنماو¿ں سے ملاقات کرنے پیر کے روز ہی کوئٹہ چلے گئے تھے لیکن ان لیڈروں نے کہہ دیا تھا کہ جب تک جنرل باجوا خود آکر ان سے ملاقات نہیںکریں گے وہ اپنا احتجاج واپس نہیں لیں گے۔اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ بزنجو ، سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوا، وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، فرنٹئیر کور کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ندیم احمد انجم اور بلوچستان پولس کے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری بھی موجود تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Hazara leaders call off protest after meeting army chief in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply