طعنے سن سن کر کان پک گئے ، اب امریکی امداد کے بغیرہی جینا پڑے گا: وزیر خارجہ خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اب پاکستان نے امریکہ کی امداد کے بغیر اپنی زندگی گذارنا ہو گی کیونکہ اب ہم مزید طنز و تشنیع نہیں سن سکتے۔
خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کا حالیہ دورہ پاکستان اس امر کا مظہر ہے کہ امریکہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات میں سدھار لا نا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا لیکن اپنی قومی خود مختاری سے سمجھوتہ بھی نہیں کر سکتا۔دہشت گردی کے خلاف لڑائی مین پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
ہم امریکہ کو اپنے زمینی و فضائی راستے دے رہے ہیں اور اس کا کوئی معاوضہ نہیں لے رہے۔آصف نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد سمجھنے کی غلطی کر رہے ہیں۔23بلین ڈالر میں سے صرف14بلین ڈالر ہی ہمیں ملے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Have to start surviving without us aid says foreign minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply